تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹونی بلیئر کا حسنی مبارک کو انتخابات سے دور رہنے کا مشورہ

جنگ نیوز -
لندن…مصر کے صدر کو عوام کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس موقع پر مشرق وسطیٰ کے لیے سفیر برائے امن اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے بھی حسنی مبارک کو آئندہ الیکشن سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹونی بلئیر نے حسنی مبارک کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر مصری صدر آئندہ الیکشن سے دور نہ رہے تو اخوان المسلمون اقتدار میں آجائے گی ۔ انھوں نے حسنی مبارک کو انتہائی مشکلات میں گھرا ہوا لیڈر قرار دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک بہت حوصلے والے ہیں۔ٹونی بلئیر نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کی اس مہم میں تمام لوگ مصریوں کے ساتھ ہیں ۔ لیکن خبردار کیا کہ احتیاط نہ برتی گئی تو انقلابی کوشش مختلف سمتوں میں بٹ سکتی ہے۔ٹونی بلیئر نے کہا کہ صاف شفاف اور آزاد انتخابات کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے بلکہ سیاسی جماعتوں کو ازسر نو منظم ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.