5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور :بڈھ بیر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا بڈھ بیرمیں ٹیلہ بند روڈ پر گاڑیوں کے اڈہ میں ہوا جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے سے 9 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردی۔ لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورزخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔