تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد:صنعتوں کو مسلسل چوتھے روز بھی گیس کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ منجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو آج چوتھے روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو 30جنوری سے 2فروری تک کے لئے گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔ چارروزہ گیس کی بندش سے تمام کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والے مزدور ایک بار پھرچار روز کے لیے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گیس کی بندش سے مزدروں کے گھر والے سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ کام نہ ملنے کے باعث ہمارے گھر والے فاقون پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.