تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیوس کیس:پاک امریکا تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہوگئے،برطانوی اخبار

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث سی آئی اے کے ایجنٹ کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہو گئے۔ برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پا کستان اور امریکی تعلقات میں شدید تناوٴ آگیا۔امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا شہری سفرات خانے کا اہلکار ہے اور سفارتی آداب کے تحت مقامی قوانین سے استثنیٰ حاصل ہے اسے رہا کیا جائے ۔لاہور ہائی کورٹ نے دو شہریوں کے قتل کرنے کے الزام میں ملوث امریکی شہری کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کاحکم دینے کے بعد امریکی رویہ تبدیل ہوگیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات دباوٴ کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.