تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان: سوائن فلو کے شبہ میں دوافراد نشتر اسپتال میں داخل

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے نشتر اسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں اب تک2 مریضوں کو لایا گیا ہے ۔ نشتر اسپتال ملتان میں سوائن فلو کے مریضوں کیلئے ایک علیحدہ سے وارڈ کو مقرر کر دیا گیا ہے جہاں پر سوائن فلو کے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا جائیگا ۔نشتر اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر علوی کے مطابق اب تک نشتر اسپتال میں سوائن فلو کے شبے میں دو مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون28سالہ عاصمہ جعفری ہے جبکہ ایک60سالہ مرد جاوید اقبال شامل ہے جن کی رپورٹس لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دی گئی ہیں تاہم رپورٹس آنے کے بعد ہی ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہو سکے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.