تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر میں بحران: البرادعی عبوری مدت کیلئے مضبوط صدارتی امیدوار بن گئے

جنگ نیوز -
قاہرہ …مصر کے بحران کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جس وقت مصر کے عوام ملین مارچ کیلئے سڑکوں پر جمع ہورہے تھے، اس وقت مختلف ایوانوں میں عبوری مدت کیلئے مضبوط صدارتی امیدوار محمد البرادعی زیر بحث تھے۔رپورٹس کے مطابق عوام کے ملین مارچ کے موقع پر حسنی مبارک کے صدرتی عہدے سے استعفے کی پوری امید تھی اور خالی ہونیوالے عہدے پر آئی اے ای اے کے سابق سربراہ محمد البرادعی کا نام لیا جارہا تھا۔ اس سلسلے میں البرادی کا کہنا ہے کہ ملین مارچ کے روز اعلیٰ فوجی حکام نے البرادی سے ملاقات بھی کی۔محمد البرادی نے نئے نائب صدر عمر سلیمان اور اپوزیشن پارٹیز کے کئی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ عمر سلیمان نے دیگر اپوزیشن لیڈروں سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی۔ اگرچہ اس وقت حسنی مبارک کے عہدہ صدارت چھوڑنے کے کوئی واضح امکانات نہیں ہیں اور محمد البرادعی بھی ذاتی طور پر عوام میں بہت زیادہ مقبول نہیں ہیں لیکن مصر میں حالیہ بحران اور مستقبل میں کوئی دوسرا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت محمد البرادعی ایک مستحکم حکومت کے قیام کے لیے بہت مضبوط امیدوار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.