5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیرو: دلبرداشتہ شخص کی خودکشی کی کوشش فائرفائٹرنے ناکام بنادی
جنگ نیوز -
لیما…پیرومیں ایک دلبرداشتہ شخص کی پل سے کودکرخودکشی کی کوشش فائر فائٹر نے ناکام بنادی۔ جنوبی پیرومیں محبت میں ناکامی پرایک نوجوان100فٹ اونچے پل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرنے کی تیاری کررہاتھاکہ آگ بجھانے والے عملے کاایک رکن اپنے موبائل کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے قریب پہنچاتاکہ وہ موبائل فون پر اپنی محبوبہ سے بات کرسکے۔اس سے قبل کہ دلبرداشتہ شخص موبائل فون اٹھاتافائرفائٹرسے اسے پکڑلیااوراس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔