5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور بارود سے اڑادیاگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں نامعلوم مسلح افرادبجلی کے ٹاورکو دھماکاخیزموادسے اڑادیاگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کلی قمبرانی میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر نا معلوم مسلح افرادنے دھماکاخیزموادنصب کررکھاتھاجس کے پھٹنے سے زور داردھماکا ہواجس سے کھمبے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔