تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومتی قرضو ں کی مالیت 94کھرب 73ارب کی بلند ترین سطح پر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے تمام متعلقہ قوانین خلاف ورزی کرتے ہوئے بے تحاشا قرضے حاصل کرکے قرضوں کی مجموعی مالیت چورانوے کھرب تہتر ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے۔منگل کو قرضوں کی پالیسی سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال تیس جون تک قرضوں کی مالیت اٹھاسی کھرب چورانوے ارب روپے تھی جس میں سولہ اعشاریہ چھ فیصد یعنی بارہ کھرب پینسٹھ ارب روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالیاتی امور چلانے کیلئے ملکی ذرائع سے798ارب اور بیرون ملک سے189 ارب روپے کے اضافی قرضے حاصل کیے۔اس کے علاوہ حکومت نے ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کی خاطر آئی ایم ایف سے271 ارب روپے کا قرضہ لیا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں کی مد میں دوسو ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح جولائی سے ستمبر تک موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں579 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی سے بیرونی قرضے بھی دو ارب چالیس کروڑ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.