تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی وزیرستان : نیٹو ہیلی کاپٹروں کی فضائی حدود کیخلاف ورزی ، گولہ باری

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر نیٹو فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی، گولہ باری کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔نیٹو فورسز کے ہیلی کاپڑز نے بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔شمالی وزیرستان میں واقع پاک افغان بارڈر غلام خان پر نیٹو فورسز نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔گولہ باری سے چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ کاروائی میں نیٹو فورسز کی جانب سے متعدد گولے پاکستانی علاقے میں گرے ہیں۔پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کاروائی کی گئی۔ نیٹو فورسز کے ہیلی کاپڑز نے بھی غلام خان کے علاقے میں بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور علاقے میں نیٹو فورسز کے ہیلی کاپڑز پرواز کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.