تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

2پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ میں بھی گرفتاری

جنگ نیوز -
لاہور…دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے امریکی شہریریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے،اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔ آئی جی پنجاب پولیس جاوید اقبال کی صدارت میں ریمنڈ ڈیوس کیس پر غور کے لئے اعلٰی افسروں کا اجلاس ہوا ،جس میں سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور حساس اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عباد الرحمان کو ٹکر مارنے والی گاڑی ، ڈرائیوراورریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے آئندہ پیشی پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ذرائع نے جیو نیو ز کے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف چار روز قبل ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا، امریکی سفارتخانے سے کوئی دستاویز ی ثبوت نہ دئیے جانے پر اس کی گرفتاری ڈالی گئی ہے۔آئندہ سماعت پر عدالت سے ریمنڈ ڈیوس کا مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.