تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پریانکا کا گانا’ڈارلنگ‘منی بدنام ہوئی اور شیلا کی جوانی سے بھی آگے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ابھی بالی ووڈ دو مقبول آئٹم سونگز "منی بدنام ہوئی"اور"شیلا کی جوانی"کے سحر سے نکلا ہی تھا کہ ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم"سات خون معاف"میں پریانکا کا گانا"ڈارلنگ"تیزی سے مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھنے لگاہے۔ساتھ خون معاف کا یہ منفرد گانا گو ایک آئٹم سونگ نہیں تاہم پھر بھی اس میں گائیکی کا انوکھا انداز اور پریانکا کا خوبصورت گیٹ اپ گانے میں دلچسپی کا عنصر پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وشال بھردواج کی فلم "سات خون معاف"کے میوزک کے اجراء کو صرف ایک ہی ہفتہ گزرا ہے اور اسکا گانا ڈارلنگ بھارت کے کم و بیش تمام ریڈیو چینلز پر پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔"ساتھ خون معاف "میں پریانکا کا گانا "ڈارلنگ"بھارتی گلوکاروںUsha UthupاورReha Bharadwajنے گایا ہے جبکہ اس گانے سمیت فلم کی موسیقی خود وشال بھردواج نے ہی دی ہے۔واضح رہے کہ فلم "ساتھ خون معاف "بھارتی سینما گھروں میں 18فروری سے نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.