5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بہاول پور میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
جنگ نیوز -
بہاول پور…بہاول پور میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،قاتل کی گرفتاری کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل یزمان کے علاقے چک56 ڈی بی میں پیش آیا۔ جہاں مسلح ملزمان نے گلفام حسین نامی شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ گلفام حسین کی ہلاکت پر امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالج سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے گلفام حسین کا قاتل کالعدم مذہبی جماعت کے کارکن افضال عرف فضلی نامی شخص کو ٹھہرایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگرتین فروری تک ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو بہاول پور میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قتل مذہبی دہشت گردی ہے۔