تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر عدالتی فیصلہ قبول کیا جائیگا، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ لاہور میں گرفتارریمنڈڈیوس کے معاملہ پر عدالتی فیصلہ قبول کیا جائے گا ،، ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اگر اقلیتوں کو کچھ اعتراض ہے تو اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاسکتی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیراعظم نے کہاہے کہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم کا بل شیری رحمان نے انفرادی طورپر پیش کیا جو پارٹی پالیسی نہ تھی ،، شیری رحمان سے کہا ہے کہ حساس معاملات میں پارٹی سے ہدایت لینی چاہیئے۔ اس سے پہلے قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے خطاب میں کہا کہ امریکیوں کو باور کرایا جارہا ہے کہ ریمنڈ کی حوالگی پر وفاق تیارہے لیکن پنجاب رکاوٹ ہے ، امریکی اہلکار نے سرکاری طور پر پنجاب حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ کیوں رکاوٹ بنے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.