تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ لاہور میں گرفتار امریکی ریمنڈ ڈیوس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعداسے ویزاجاری کیاگیا، اب اس کانام ای سی ایل میں شامل ہے، ان کاکہناہے کہ بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق یواین کمیشن کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔سینیٹ میں وزیرداخلہ کے تحریری جواب پرپروفیسرخورشید کاکہناتھاکہ وزیرخارجہ نے خود بتایا تھا کہ انہوں نے بے نظیر قتل کیس میں یواین رپورٹ پر اعتراض کئے ہیں۔امور داخلہ کے وزیرمملکت تسنیم قریشی نے کہا کہ رپورٹ پر وزارت خارجہ نے اعتراض کیا ہے تو اس کا انہیں علم نہیں ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز باہر سے آئے تھے،وہ 3 صحافیوں کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے۔ سینیٹر صفدر عباسی کاکہناتھاکہ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو ملکی معیشت دیوالیہ ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.