تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپرے پینٹس کی مدد سے شاہکار پینٹنگز تخلیق کرنے والا آرٹسٹ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرChula Vistaسے تعلق رکھنے والے آرٹسٹBrandon McConnellکو اسپرے پینٹس کی مدد سے مکمل تصاویر پینٹ کرنے میں مہارت حاصل ہے۔Brandonپہلے ایک سفید کینوس پر مختلف اسپرے پینٹس کی مدد سے پینٹ کی تہہ چڑھاتا ہے پھر کاغذ اورنیوز پیپرز کی مدد سے اپنی تصویر کی شکل میں ماہرانہ انداز میں کینوس پر سے رنگ سمیٹتا ہے۔اسطرح مختلف رنگوں کی اسپرے پینٹس کی مدد سے تہہ در تہہ چڑھا کر انہیں اپنی تصویر کے سانچے مین ڈھالنے کے لیے مختلف اشیاء کینوس پر رکھنے کیساتھ ساتھ اپنی انگلیوں اور آگ کے شعلوں تک کا استعمال کرتاہے۔بناء بُرش کے صرف اسپرے پینٹس کی مدد سے تخلیق کی گئیBrandonکی پینٹنگز ناصرف ایک ماسٹر پیس کی تمام جزئیات اپنے اندر سموئے ہوتی ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو دنگ کردینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.