5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈہرکی: ماڑی گیس فیلڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، دھرنااور ریلی
جنگ نیوز -
ڈہرکی…ڈہرکی میں گیس فراہم کرنیوالے صنعتی ادارے کے مزدوروں کا لیبر قوانین کے مطابق طبی سہولتیں و دیگر مراعات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی اور مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا گیا ۔ لیبر فیڈریشن اور مزدور اتحاد کے زیراہتما م گیس فراہم کرنیوالے نیم سرکاری صنعتی ادارے ماڑی گیس فیلڈ کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے بعد ریلی نکالی گئی ورکر مظاہرین نے بتایا کہ صنعتی ادارے مزدوروں کے حقوق کا استحصال کرتے آ رہے ہیں اور لیبر قوانین کے مطابق تعلیم صحت و دیگر مراعات نہیں دی جا رہی ہیں اور یہاں کے با اثر وڈیروں کو ٹھیکے دے کر مزدوروں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں اور با اثر ٹھیکیدار مزدروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے دور دراز سے غیر مقامی اور افسران کیمنظور نظر افرادکو ملازمتیں دی جا رہی ہیں جبکہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنیوالے ایک مقامی مزدور رہنما کو بھی جبری برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں سات ہزار روپے میں گزارا کرنے مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبر قوانین کے مطابق ملنے والے حقوق دےئے جائیں۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ڈہرکی کے گیس فراہم کرنے والے صنعتی ادارے ماڑی گیس کے پبلک رلیشن آفیسر ریاض احمد کے مطابق انہوں نے مزدوروں کو قانون کے مطابق تمام مراعات دی گئی ہیں مگر اس کے باوجود مزدور بلیک میل کر رہے ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے جو کہ آخری حل ہے ۔