5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ ،وسکونسن میں زہریلی شکر قندی کھا نے سے200گا ئے ہلاک
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…حال ہی میں امریکی ریاست Wisconsin کے ایک فارم میں زہریلی شکر قندی کھانے سے200گائے ہلاک ہو گئیں۔معمول کے مطابق فارم میں ان گائے کو کھانے کیلئے شکر قندی فراہم کی گئی جنھیں کھا نے کے بعد ان گائے کی اکثریت بیمار ہو گئی اور 12گھنٹوں کے دوران 200گائے مر دہ پائی گئی۔ان کی مردہ لاشوں کو ٹرک کے ذریعے فارم سے منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں دیگر تحقیقات جاری ہیں۔