5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:خواتین کالجوں کی اساتذہ کیمطالبات کے حق میں ہڑتال
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوامیں فرنٹیئر ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی خواتین کالجوں کی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے۔ فرنٹیئر ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی خیبر پختونخوا میں پندرہ خواتین کالجوں میں آج ہڑتال ہے اور خواتین اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ اساتذہ کے مطابق صوبے میں قائم پندرہ سرکاری کالجوں میں سیکڑوں خواتین اساتذہ کام کررہی ہیں جو کنٹریکٹ پر ہیں ۔ جیونیوز سے گفتگو میں اساتذہ کا مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے اور دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔