تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں کمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں موسم ابر الود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بتدریج زیادہ ہوتا جارہا ہے ۔ آج کے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں9،دالبندین9.5،نوکنڈی14.2،ژوب 4،بارکھان5.5،سبی10،قلات2،خضدار7.5،لسبیلہ8،پنجگور9،پسنی13.5،جیوانی20،تربت11اور گوادر میں15ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ بلوچستان کا علاقہ لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت انتہائی گرم رہا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.