تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ناموس رسالت قانون ،مذہبی جماعتیں غلط استعمال کی نشاندہی میں مدد کریں،گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ شیری رحمان تحفظ ناموس رسالت بل میں ترامیم کا بل واپس لینے پر رضا مند ہو گئی ہیں ان کا کہناہے کہ مذہبی جماعتیں تحفظ ناموس رسالت قانون کے غلط استعمال کی نشاندہی کرنے میں حکومت کی مدد کریں ۔اسلام آباد میں وزیر اعظم گیلانی سے مختلف جماعتوں کے ارکان پارلے منٹ ،وفاقی وزرا نے ملاقات کی جبکہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے ان کے چمبر میں ملاقات کی جس میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے مطابق شیری رحمان نے تحفظ ناموس رسالت بل میں ترامیم کا بل واپس لینے پر رضا مند ظاہر کردی ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت بل میں ترامیم نہیں کی جارہیں اور نہ انہوں نے یا اسپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے سے کوئی کمیٹی بنائی ہے۔اس قبل ایک دوسرے ارکان پارلے منٹ کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، اورہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت عدالتوں کے فیصلوں کا من و عن احترام کرتے ہیں، وزیر اعظم کا کہناتھا کہ تین پاکستانیون کے قتل میں ملوث امریکی شہری کا معاملہ عدالت میں ہے، ہمیں اس پر عدلاتی فیصلہ تک بات نہیں کرنی چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.