تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیرقتل کیس:سعودعزیزکے زیراستعمال فون کے ریکارڈ کاپتہ چلالیاگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے نے بینظیر قتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کے2007 میں زیراستعمال موبائل فون کا ریکارڈحاصل کرلیا ہے، تاہم ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نے اپنے زیراستعمال فون کے بارے میں پھر غلط بیانی سے کام لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جب ان کے بتائے گئے فون کاریکارڈمتعلقہ موبائل فون کمپنی سے حاصل کیا تو معلوم ہواکہ وہ فون ان کے بجائے ان کے اکاؤنٹنٹ کے زیراستعمال رہاتھا۔ ایف آئی اے نے ان کے اکاوٴنٹنٹ کوبھی تفتیش کیلئے طلب کرلیاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.