تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر بھی فائدے میں

جنگ نیوز -
کراچی …یوں توحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے عوام دوست فیصلہ کیا ہے، لیکن اس فیصلے کے باوجود حکومت پٹرول کی بین الاقوامی قیمت خرید پر2روپے20 پیسے کما رہی ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی2 روپے7 پیسے کم کرکے2روپے20 پیسے کر دی گئی ہے۔ ڈیزل پر لیوی چار روپے37 پیسے سے کم کر کے55 پیسے کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر دو روپے55 پیسے تھی جو مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی7 روپے43 پیسے سے کم کر کے4 روپے84 روپے کر دی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران حکومت کو پٹرولیم لیوی سے130 ارب روپے کی آمدنی ہونی ہے جو کہ سیلز ٹیکس کے علاوہ ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.