5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:صنعتی علاقوں میں8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث صنعتی علاقوں میں8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز سوئی گیس کی جانب سے سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن گیس سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث کے ای ایس سی کی جانب سے کل رات سے صنعتی علاقوں میں8 گھنٹے صنعتی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کی جانب سے کے ای ایس سی کو صرف پانچ کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث کمپنی کا فرنس آئل پر انحصار بڑھ گیا ہے، جو گیس سے بجلی کی پیداوار سے نسبتاً کافی مہنگا ہے۔ کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کی جانب سے آج شام تک گیس سپلائی بحال ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ایسی صورت میں کے ای ایس سی فوری طور پر صنعتی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیگی۔