5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کیس،پولیس کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیضان حیدر کے بھائی کی درخواست پر پولیس کوگواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کاحکم دیاہے۔عدالت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی اعلیٰ پولیس آفیسرسے کرائی جائے۔ فیضان حیدر کے بھائی عمران حیدر نے ریمنڈ ڈیوس کے خلاف مقدمہ کی تفتیش کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھاکہ پولیس ملزم کو بچاناچاہتی ہے اوراس درخواست گزار، وقوعہ کے عینی شاہدین اوردیگر گواہوں کے بیانات قلم بند نہیں کئے جارہے۔ درخواست میں اس مقدمہ کی تفتیش کیلئے اعلیٰ اختیاراتی پولیس ٹیم تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔