تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ا ورپولیس اہلکاروں کا اغوا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور پولیس اہلکاروں کے اغواکاسخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اداروں کومشترکہ طورپراغواکنندگان کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیاہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرانسپکٹرجنرل پولیس ملک محمداقبال متعلقہ علاقے کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کواغواکاروں کیخلاف بھرپوراورنتیجہ خیزکارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ ایس ایچ اوڈیرہ اللہ یاراوردیگراہلکاروں کے بہیمانہ قتل پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے ملزمان کوفوری گرفتارکرنے کے احکامات دیئے ہیں۔قبل ازیں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے جیونیوزکوٹیلی فون کرکے جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر سمیت سات اہلکاروں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.