تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی ، یونی فکیشن بلاک کا قیام، طاہر علی جاوید پارلیمانی لیڈرنامزد

جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ق کے فارورڈ بلاک نے یونی فکیشن بلاک کے نام سے الگ گروپ بنا لیا ہے اورڈاکٹر طاہر علی جاوید کوپارلیمانی لیڈرنامزد کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے اجلاس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کو درخواست دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یونی فکیشن بلاک کے47 ارکان اپنا الگ تشخص چاہتے ہیں جس کے لئے انہیں ایوان میں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں میاں عطا مانیکا اورڈاکٹر طاہرعلی جاوید کاکہنا تھا کہ وہ شہباز شریف کی حکومت کے ہراچھے اقدام کی حمایت کریں گے جس طرح انہوں نے گورنر راج کے دوران کی تھی ۔ان کاکہناتھا کہ وہ چودھری ظہیر الدین کو اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے،ایوان میں ان کی اکثریت ہے اور جمہوریت میں اکثریت ہی کواہمیت حاصل ہوتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.