تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں بھی مصر کی تاریخ دُہرائی جا سکتی ہے، سنیٹر ابراہیم

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاقانونیت مصراور تیونس سے کم نہیں ۔ حکمرانوں نے نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش نہ کی تو حالات مصر سے بھی زیادہ خراب ہوسکتے ہیں ۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ابراہیم نے کہا کہ اگرحکمرانوں نے تیونس اور مصر سے سبق حاصل نہ کیا تو پاکستان میں بھی ویسے ہی حالات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ سینیٹرابرہیم کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت کار نہیں بلکہ پاکستان میں بلیک واٹر کا ایجنٹ ہے۔ جس نے نہتے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سزائے موت دی جائے اور امریکہ کو مداخلت سے روکا جائے۔ انھوں نے 20فروری کو خیبر پختونخوا میں احتجاجی ریلی کا اعلان کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.