5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاپتہ افراد کیس، اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی عدالت سے فرار
جنگ نیوز -
راولپنڈی…لاپتہ افرادکے اغوا کیس میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سعید اللہ گوندل اور خالد بشیر کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پیش کیا گیا جہاں لاپتہ افراد کے وکیل نے ان دونوں افراد کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا جس کے کچھ دیر بعد سعید اللہ گوندل اور خالد بشیر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اڈیالہ چوکی کے ایک اے ایس آئی اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔