تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اپنی قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں گے، مہندرا سنگھ دھونی

جنگ نیوز -
بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے انکی ٹیم میگاایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے،ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہا کہ انکی ٹیم ہر میچ میں نئے جوش اور کھلے ذہن کے ساتھ اترے گی، دو سالوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس سے میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ دھونی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے، ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے، بھارت میگا ایونٹ کا پہلا میچ19 فروری کو بنگلا دیش کیخلاف کھیلے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.