تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سابق اولمپک چمپئن سوئمر این تھورپ کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

جنگ نیوز -
سڈنی …سابق اولمپک چمپئن سوئمر این تھورپ نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا، 2006 میں سوئمنگ کو خیرباد کہنے والے تھورپ2012 اولمپکس میں آسٹریلیا کے نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔سڈنی میں ایک پریس کانفرنس میں28 سالہ این تھورپ نے اعلان کیا کہ وہ5 سال بعد ریٹائرمنٹ ختم کررہے ہیں،5 بار اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے سوئمر کا کہنا تھا کہ وہ لندن اولمپکس میں آسٹریلوی سوئمنگ ٹیم کو کامیابی دلوانا چاہتے ہیں، واپسی کا فیصلہ انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں ہی کرلیا تھا، تھورپیڈو کے نام سے مشہور سوئمر نے اولمپک مقابلوں میں5 سونے کے تمغوں کے علاوہ تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا ہے، وہ11 مرتبہ ورلڈ چمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.