تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹ سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
سڈنی …چھٹے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کودلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دے دی،سات میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پانچ ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر333 رنز بنائے، جوناتھن ٹروٹ137 رنز بناکر کامیاب بیٹسمین رہے،اسٹراؤس نے63رنز بنائے،شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں آسٹریلیا کا آغاز شاندار رہا، شین واٹسن51، مچل جانسن57 اور کیلم فرگوسن46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مائیکل کلارک82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آسٹریلوی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں8 وکٹ پر حاصل کرلیا،سیریز کا آخری میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.