5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میںآ ج بھی مندی،100انڈیکس12242پوائنٹس پرپہنچ گیا
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار دو سوپوائنٹس کی حد برقرار رکھی۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔تمام دن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار172 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر کاروبار کے اختتام پر مالیاتی اداروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس31 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار242 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم7 کروڑ83 لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت11 پیسے اضافے کے ساتھ15 روپے26 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس32 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار851 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔