5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوری میں104ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا،ایف بی آر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے مطابق جنوری میں104ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا،اس طرح جولائی سے جنوری کے دوران763 ارب روپے کے محصولات اکھٹے ہوئے ہیں۔ ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسرار رؤف نے جیو نیوز کو بتایاکہ جنوری میں45 ارب روپے کا سیلزٹیکس35 ارب انکم ٹیکس،15 ارب کسٹم ڈیوٹی اور9ارب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع ہوئی۔انکا کہنا تھاکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران275 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے۔ اس دوران326 ارب روپے کا سیلز ٹیکس اکھٹا ہوا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں66 ارب روپے جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں95 ارب روپے جمع ہوئے۔