تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپور…مصر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور لندن برینٹ کی فی بیرل قیمت102 ڈالر کے قریب دیکھی گئی ۔ٹریڈنگ کے آغاز پربرینٹ نارتھ سی کروڈ خام تیل مارچ کے سودے25 سینٹس اضافے کے بعد101 ڈالر99 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے،جو کہ سال2008 میں لیمن برادرز کے دیوالیہ کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے ،جبکہ نیو یارک سوئٹ خام تیل مارچ کے سودے2 سینٹس اضافے کے بعد90ڈالر79سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مصر کی صورتحال کے خام تیل کی قیمتوں پر اثرات کافی کم ہو رہے ہیں مگر اس صورتحال کے دور رس اثرات کو نظر انڈاز نہیں کیا جاسکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.