تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کو برآمدی مراعات دینے پر رائے شماری مؤ خر

جنگ نیوز -
نیویارک…ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو برآمدی مراعات دینے کے فیصلے پر رائے شماری کو فی الحال 2 ماہ کے لئے مؤ خر کر دیا ہے ۔ یورپی یونین نے پاکستانی مصنوعات کی پورپی منڈیوں میں رسائی کو آسان بنانیکیلئیپاکستان کو تجارتی مراعات دینے کا عندیہ دیا تھا۔ ان مراعات کے بعد پاکستان کی یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدت کا حجم 13 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے زائد ہوسکتا ہے ۔ جس پر چند نان ممبر یورپی یونین ممالک نے نقطہ اعتراض آٹھایا، جس کہ بعد ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے اس معاملے پررائے شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جو کہ پیر 31 جنوری 2011 کو متوقع تھی ۔ لیکن 154 ممالک میں سے 3 ممالک جن میں بھارت، ویت نام اور بنگلہ دیش کی جانب سے منظوری نہ ملنے کے باعث رائے شماری کرانے کا فیصلہ فی الحال کوئی حتمی تاریخ دیئے بغیر موخر کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.