5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے عباسی شہید اسپتال کراچی میں بچوں کو قطرے پلاکر 3 روزہ پولیو مہم کاافتتاح کیا ،اس موقع پر ان کہنا تھا کہ پولیو کو پاکستان میں قومی مسئلہ تو قرار دیا جاتا ہے لیکن خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جارہا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی،ای ڈی او کراچی ناصر جاوید شیخ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس اور دیگر موجود تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کو قومی مسئلہ تو قرار دیا جاتاہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جاتا اور محکمہ صحت کے افسران بھی اسے محض مہم کے طور پر ہی لیتے ہیں ۔ڈاکٹر صغیر نے بتایا کہ اس سال 23 اضلاع میں سے14 میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جبکہ ساٹھ لاکھ روپے سے 65لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرپلائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا پی2 وائرس پاکستان میں ختم ہوچکا ہے۔