5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کتے انسانی جسم میں مو جو د کینسر کا بھی سرا غ لگا سکتے ہیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو… کتو ں کو ان کی تیزسو نگھنے کی صلا حیتوں کی بنا ء پر منشیا ت کا سر اغ لگا نے کے لیے استعما ل تو کیا ہی جاتا ہے تاہم ایک حا لیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کتے انسانی جسم میں مو جو د کینسر کا بھی سر اغ لگا سکتے ہیں ۔جا پا ن میں ایک تحقیق کے دران جب انسا نی جسم سے حا صل کیے گئے تین سو چھ نمو نے جب Labrador نسل کے ایک کتے کے سامنے رکھے گئے تو اس نے انہیں سو نگھ کر پچا نو ے فیصد نمونوں میں بڑ ی آنت کے کینسر کی در ست شنا خت کر لی ۔سا ئنسدا نوں کے مطا بق کتے انتہائی تیز قوّتِ شا مّہ کی بدو لت اس وقت بھی کینسر کا سر اغ لگا سکتے ہیں جب یہ پو ری طر ح ظاہر نہیں ہو ا ہوتا اور ابتدا ئی مر احل میں ہو تا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے ان نتا ئج کی مددسے ایسے اسکریننگ ٹیسٹ بنا ئے جا سکتے ہیں جن کے ذریعے ابتدا ئی مر حلے میں ہی کینسر کی شنا خت ممکن ہو گی ۔