تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انکم ٹیکس حکام کاکترینہ کے گھر چھاپہ، رنبیر کپور کی موجودگی کے آثار مل گئے

جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے گھر پر انکم ٹیکس حکام کو اپنے چھاپے میں کچھ اورملا ہویا نہیں رنبیر کپور کی وہاں موجودگی کے آثار ضرور مل گئے ۔ پریانکا چوپڑہ اور کترینہ کیف کے گھروں پر صبح سویرے انکم ٹیکس کے چھاپوں نے انہیں اثاثے چھپانے کے بجائے محبوب چھپانے کی فکر میں مبتلا کردیا،جہاں میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ پریانکا کے گھر سے شاہد کپور برآمد ہوئے وہیں اب پتہ چلا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر بھی جب انکم ٹیکس کے افسران پہنچے تو رنبیر چند لمحوں پہلے ہی وہاں سے روانہ ہوئے تھے،اپارٹمنٹ کے چوکیدار کے مطابق رنبیر روزانہ رات گئے وہاں آتے ہیں اور صبح کے چھ سات بجے اپنے گھر جاتے ہیں اور پھر بھی کترینہ اور رنبیر یہی کہتے ہیں کہ وہ دونوں تو بس اچھے دوست ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.