5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کینیڈا میں آزاد پر ندوں کیلئے تیار کردہ 9فٹ اونچے لگژری گھر
جنگ نیوز -
اوٹاوا…کینیڈا میں دو آرٹسٹوں نے اونچی فضامیں آزادی سے اڑنے والے پر ندوں کیلئے 9فٹ اونچے لگژری گھر تیار کیے ہیں۔103کمروں پر مشتمل ان دلچسپ گھر وں میں پر ندوں کیلئے کھانے اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول کا بندوبست بھی ہے جو ان کے درمیا ن بنی سرنگوں میں سے اڑ کر نقل وحرکت کرتے ہیں۔لکڑی سے تخلیق کردہ ان گھروں کی تیاری پر15ہزار پونڈ لاگت آئی ہے جو سردیوں میں مختلف پر ندوں اور خاص طور پر طو طوں کی رہائش گاہ بن جاتے ہیں۔