5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رواں سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا، مرکزی بینک
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات میں تاخیر کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ معاشی جائزہ برائے جولائی ستمبر2010 میں بتایا گیاہے کہ معاشی شرح نمو کا ہدف ساڑھے چار فیصد مقرر کیا گیا تھا مگر معیشت میں اضافہ2 سے3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ معیشت میں سست روی اور عالمی سطح پر اجناس اور ایندھن کے مہنگا ہونے کی وجہ سے رواں مالی سال قیمتوں میں عمومی اضافے کی شرح16 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ جولائی سے سے نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ڈھائی فیصد تک کمی ہوئی ہے۔