تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی نائن زیرو آمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی...انڈونیشیا کے قونصل جنرل روزالز عدنان (Rossalis Adenan)نے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ بدھ کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل اور کنور خالد یونس سے ملاقات کی ،جو تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر حق پرست صوبائی وزراء فیصل سبزواری ، خالد بن ولایت اور حق پرست صوبائی مشیر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے ۔ انڈو نیشیا کے قونصل جنرل نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا میں کافی مماثلت ہے لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط ، خاص طور پر کلچرل اور تجارتی تعلقات ہونادونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل اور کنور خالد یونس نے قونصل جنرل روزالز عدنان سے خطہ کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال اور پاکستان کی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی اور ان کی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے قونصل جنرل روزالز عدنان کو قائد تحریک الطاف حسین کی پکٹوریل بائیو گرافی بھی پیش کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.