تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

توہین عدالت کے نوٹسز کا اجرا خوش آئند ہے،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کی جانب سے پی سی او ججز کیس میں پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور اس وقت کے کور کمانڈرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین وقانون کے مطابق درست فیصلہ کیا ہے، اب وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کورٹ میں کیس فائل کرے ۔ لیاقت بلوچ نے توقع ظاہر کی کہ جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے اور جن ججز نے فوجی آمریت کے فیصلوں کو قبول کیا ان کے متعلق دو ٹوک فیصلہ کیا جائیگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.