تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بیس فروری کوپشاورمیں تحفظ ناموس رسالت اجتماع ہوگا، فضل الرحمن

جنگ نیوز -
پشاور...جمیعت علما اسلام نے20فروری کو پشاور میں تحفظ ناموس رسالت اجتماع کا اعلان کیا ہے۔جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مفاہمتی پالیسی امریکی مفادات کے تحت ہے پاکستان اور جمہوریت کے لئے نہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ20فروری کو تحفظ ناموس رسالت اجتماع منعقد کیا جائے گا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسلامی دنیا کا خاتمہ مغربی دنیا کا ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف خیبر پختونخوا فوجی آپریشن کی زد میں ہے تو دوسری طرف ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں۔ جس میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اورانسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ وہ امریکی جاسوس ہے اورعافیہ صدیقی کے بدلے نہیں دیا جاسکتا کیونکہ عافیہ بے قصورہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.