تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسز کے اجرا کا فول پروف نظام قائم کردیا، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ ملک میں کمپوٹرائزڈ اسلحہ لائسنسز کے اجرا کا فول پروف نظام قائم کردیاگیاہے تاہم فی الحال نئے لائسنس جاری نہیں کیے جا رہے ۔ نئے طریقہ کار کے تحت کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے ملک بھر سے لوگوں کو اسلام آباد آنا پڑے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کا ویزاسیکشن بھی جلد نادرا کے حوالے کردیاجائے گا۔ جی ٹین اسلام آباد میں نادرا کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں جدید کمپوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے نظام کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی نئے اسلحہ لائسنز کا اجرا نہیں کیا جائے گا بلکہ پانچ سے دس سال پرانے لائسنس تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ کیے جائیں گے اور جن کی تصدیق نہ ہوئی وہ منسوخ کر دیے جائیں گے۔نئے کمپوٹر ائزڈ نظام کے تحت ہر شخص کو ذاتی حثیت میں نادرا کے اسلام آباد سنٹر آکر اپنی تصویر اور فنگرپرنٹس دینا ہوں گے ،ڈیٹاکی تصدیق کے بعد اسے 30 دن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیاجائے گا اور اسی دوران درخواست دہندہ کو اسلحہ کی نوعیت اور نمبر بھی درج کرانا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.