5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئیفا ایوارڈ کے ٹکٹ ایڈوانس میں ریکارڈ ٹائم میں فروخت
جنگ نیوز -
ممبئی...انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(IIFA)کے ٹکٹ ریکارڈ ٹائم میں فروخت ہوگئے ہیں ۔آئیفا کی تقریب اس سال جون کے مہینے میں ٹورنٹو میں سجائی جائے گی جس میں ہر سال کی طرح بالی ووڈ کے جگمگاتے ستارے اور سپر اسٹارز شرکت کر یں گے۔ذرائع کے مطابق آئیفا ایوارڈ کی مقبولیت کا انداز ہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں ابتدائی 5ہزار ٹکٹ صرف 30منٹ سے کم وقت میں فروخت ہو گئی۔