تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب، بلوچستان سمیت بیشتر علاقوں میں چند روزمیں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد...پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور مری سمیت دیگر بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایران اور افغانستان سے بارش کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے اگلے چند روز میں بلوچستان کے مغربی علاقوں میں کہیں کہیں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پنجاب کے شہر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بھی آئندہ کچھ دنوں میں بارش کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔ گلگت بلتستان سمیت مری اور دیگر بالائی علاقوں میں جمعرات سے منگل تک بارش کے ساتھ ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.