5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گڈاپ اور بن قاسم ٹاؤن کے اکثر رہائشی ہیپا ٹائیٹس سی اور بی کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی...گڈاپ اور بن قاسم ٹاؤن کے مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاقے کی ایک بڑی تعداد ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے مرض میں مبتلا ہیں جسکے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر تحقیق کی ضرورت ہے۔میمن گوٹھ میں موجود ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے علاقے کے ہر گھر میں ہیپاٹائیٹس سی اور بی کے مریض موجود ہیں لیکن اس کے لیے ٹھوس بنیادوں پر تحقیق کی ضرورت ہے۔علاقے کے سماجی اراکین کا کہنا ہے کہ ہر خاندان کے دو سے تین افراد اس مرض کے سبب ہلاک ہورہے ہیں ۔علاقے کے ڈاکٹروں نے جیو نیوز کی ٹیم کو بتایا کہ بہت سارے مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اورسی کی علامات موجود ہیں لیکن ان کی تشخیص کیلئے حکومت کی جانب سے بہتر سہولیات اور مناسب علاج کیلئے بہتر انتظامات موجود نہیں ۔یہ مرض سرنج کے باربار استعمال اورحجام کی دکانوں پر ایک ہی بلیڈ کے بار بار استعمال سے پھیلتا ہے ۔