5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کیس، عدلیہ عوامی جذبات کے مطابق فیصلہ کرے، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
پشاور...جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ کو تین شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی ریمنڈ ڈیوس کا فیصلہ آزادی عوام کے جذبات کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے پشاور میں جماعت اسلامی کے رہنما قاضی حسین احمد سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔ جس میں ملک کی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سانحہ لاہور سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اپنی کالونی سمجھ رکھا ہے جہاں جو مرضی ہو وہ کرتے پھیریں۔ تاہم نہ صرف حکومت بلکہ عدلیہ کو ملکی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے عوام کے جذبات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے بغیر اجازت کے اسلحہ کا غیر قانونی استعمال کر کے اسٹیٹ کی خود مختاری کو پامال کیا ہے۔