5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وکلا کی جدوجہد سے ملک میں جمہوریت آئی،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد...چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا کی جدوجہد سے ملک میں جمہوریت آئی، اور آئین بحال ہوا ، آج وطن عزیز میں پارلے منٹ اور آزاد عدلیہ ہے۔سپریم کورٹ بلڈنگ میں مختلف بار ایسویسی ایشنز کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کی کمزوریاں اور خامیاں وکلا کے تعاون سے دور کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے، تاہم بہت سے لوگوں کے لیے ایسا ممکن نہیں ہوتا، وکلا اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔